جسٹس ہیلپ لائن مظلوم ،معصوم اور معاشرے کے نظر انداز کردہ افراد کی مدد کرنے کے لیے کوشاں ہے ،ندیم شیخ

کے ایم سی ڈی ایم سیز ،ریلوے ،پی ایس او ،پوسٹ آفس ،اسٹیل مل کے ملازمین کی عدالتی کیسز میں معاونت کی جارہی ہے صدرجسٹس ہیلپ لائن

ہفتہ 25 مئی 2019 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2019ء) جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جسٹس ہیلپ لائن اپنی مدد آپ کے تحت مظلوم ،معصوم اور معاشرے کے نظرا نداز کردہ افراد کی قانونی اخلاقی مدد کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔جبکہ پولیس اصلاحات، جیل اصلاحات پر وفاقی لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے تعاون سے کام کیا جارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ محنت کشوں کو نظر انداز کرنے ،انہیں قانونی مراعات سے محروم کرنے پر کے ایم سی ڈی ایم سیز ،پاکستان ریلوے ،پی ایس اے ،پوسٹ آفس اور پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے عدالتی کیسز میں جسٹس ہیلپ لائن قانونی معاونت مفت فراہم کررہی ہے جس سے ان اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں ،واجبات کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اس ماہ فائر فائٹنگ ڈے ،لیبر ڈے کو منانے کے لیے عظیم الیشان اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جبکہ ماہ رمضان کی مناسبت سی33سالہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 34ویں انٹراسکولز مقابلہ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 7عمرے کے ٹکٹس تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جسٹس ہیلپ لائن کے پروگراموں میں شرکت کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ ،کمشنر کراچی ،سینئر جج سندھ ہائی کورٹ جسٹس عرفان سعادت خان ،سابق جسٹس قمرالدین بوہرا ،قاضی خالد علی ،شہاب سرکی ،اعلیٰ سرکاری افسران کا بھی شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ملیر جیل میں 21رمضان کو افطار پارٹی ،عیدکے موقع پر عیدجیل اور اسپتالوں میں منائی جائے گی ۔

وومن جیل میں عید گفٹس تقسیم کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جسٹس ہیلپ لائن کو اس ماہ اپنے سرپرست آتم پرکاش کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنا پڑا ،انکے اچانک انتقال سے جسٹس ہیلپ لائن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔انہوں نے جسٹس ہیلپ لائن کی ٹیم اراکین سلیم مائیکل ایڈوکیٹ ،حارث امین بھٹی ،امان الله،بیرسٹر شہاب سرکی ،سیدذوالفقارشاہ ،میجر عمران ،اعجازولی ،ذیشان اعوان ،راجہ عاصم شہزاد ،فیضان اعوان اور دیگر کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں