جماعت اسلامی کی تحریک حق گوئی کا تسلسل ، صرف اقتدار ہمارا مقصد نہیں بلکہ رضائے الہی کا حصول ہی ہماری آخری منزل ہے،حافظ نعیم الرحمٰن

اتوار 26 مئی 2019 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی تحریک حق گوئی کا تسلسل ہے ، صرف اقتدار ہمارا مقصد نہیں بلکہ رضائے الہی کا حصول ہی ہماری آخری منزل ہے، جماعت اسلامی ایک وژن کا نام ہے آنے والا کل اسلامی انقلاب اوراسلامی نظام کا ہوگا ، پاکستان ایک نظریہ ہے ہمیں دلیل اورمحبت کے ساتھ تحریک کی دعوت اور حق و سچ کا پیغام عوام تک پہنچانا ہے ،ْ اردو واحد زبان ہے جس نے قوم کو یکجا کیا ہوا ہے ،موجودہ حکومت ریاست مدینہ کے قیام کا نعرہ لے کر اٹھی تھی لیکن حکومت کی اب تک کی کارکردگی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ طاغوتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، عوام کو مزید قرضوں اور مہنگائی و غربت کی زنجیروں مزید تیزی سے جکڑا جارہا ہے اس ظلم کے نظام کے خلاف متحد ہونا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت جامع مسجد الہدیٰ نارتھ کراچی میںشب بیداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شب بیداری سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر واسع شاکر ،امیر ضلع شمالی محمد یوسف ، مفتی مصباح اللہ صابر، ممتاز عالم دین مولانا ثناء اللہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔شب بیداری میںکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ نبی ؐکا اسوہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے،نبی ؐنے ریاست مدینہ کی شکل میں بہترین اسلامی ریاست کی بنیاد ڈالی جوعوام کی فلاح بہبود اور اقامت دین کی اعلیٰ ترین مثالوں سے مزین ہے اور ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،اللہ کی زمین پر اللہ ہی کا نظام نافذ و غالب کرنا جماعت اسلامی کا اصل مقصد ہے جب تک اقتدارصالح اوربا صلاحیت اہل افراد کے سپر دنہیںکی جائے گا،جب تک اسلامی نظام حکومت قائم نہیں ہوجاتا اس وقت تک ملک اور عوام کے مسائل حل نہیںہوسکتے۔

ڈاکٹر واسع شاکرنے کہاکہ فریضہ اقامت دین سمع و اطاعت اخلاص نیت اور نظم و ضبط کے ساتھ ادا کرکے ہی ہم اللہ کی زمین سے کفر کے نظام کا خاتمہ کر سکتے ہیں اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے اسلام ہی راہ نجات ہے جس طرح حضرت ابراہیم ؑ اور رسول اللہ ؐاقامت دین کا فریضہ انجام دیا وہ ہمارے لیے ایک روشن مثال ہے اسی روح اور جذبے سے سرشار ہوکر اقامت دین کی جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

ممتاز عالم دین مولانا ثناء اللہ رمضان 30 روزہ ورکشاپ ہے ، جو روح و جسم کو تازہ رکھتی ہے،اللہ تعالیٰ روزے کی جزا بن جاتا ہے،جنت میں روزہ داروں کے داخلے کے لیے ایک مخصوص دروازہ ہوگا ،روزہ کا بنیادی مقصد سمجھنا چاہئے ، رمضان کی برکات سے انسان اس ماہ میں نیکی اور بدی کی شناخت بخوبی کرسکتا ہے۔ محمدیوسف نے کہاکہ شب بیداری تربیت کی ایک بہترین شکل ہے ، ہم فلاح اخروی اورایمان واحتساب کے لئے جمع ہوئے ہیں ، اقامت دین کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے ۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں