[ معاون خصوصی چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم وقار مہدی ڈپٹی کمشنر ویسٹ زاہد میمن کے ہمراہ سائٹ ایریا میں میٹرو اسٹور کا اچانک دورہ

)منافع خوری اور ریٹ لسٹ کے مطابق نہ فروخت کرنے پر میٹرو اسٹور سائٹ ایریا پر پچاس ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ

اتوار 26 مئی 2019 20:16

۵کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم وقار مہدی ڈپٹی کمشنر ویسٹ زاہد میمن کے ہمراہ سائٹ ایریا میں میٹرو اسٹور کا اچانک دورہ کیا اور منافع خوری اور ریٹ لسٹ کے مطابق نہ فروخت کرنے پر میٹرو اسٹور سائٹ ایریا پر پچاس ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ۔ میٹرو اسٹور سائٹ ایریا پر روزمرہ کی اشیائ ، گوشت، فروٹ اور سبزی کو ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت نہ کرنے پر دو افراد کو 15 دن کی جیل اور پچاس ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ۔

بعد ازاں معاون خصوصی چیف منسٹر اسپیکشن ٹیم وقار مہدی کا ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے ہمراہ بنارس مارکیٹ، بلدیہ 24مارکیٹ، نیول کالونی ہفتہ بچت بازار اور ہارون بحریہ سوسائٹی نیول کالونی سمیت دیگر بازاروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

منافع خوروں اور ریٹ لیسٹ نہ ہونے پر مختلف دکانداروں پر تین لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے چھ افراد کو جیل بھیجا گیا ہے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار مہدی کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اس مقصد کی تکمیل میں تمام چھوٹے بڑے دوکانداروں کو ایک آنکھ سے دیکھا جائے گا بڑے مالز کے مالکان کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ہمیں جس دوکانداروں کے خلاف بھی شکایت موصول ہوئی وہ قانون کے شکنجے میں ہوگا کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا ہے مختلف علاقوں سے شکایات موصول ہو رہی تھیں تمام اضلاع میں رمضان کے بعد بھی سرپرائز وزٹ جاری رکھیں گے کسی بھی صورت میں منافع خوری نہیں ہونے دیں گے اشیاء خوردونوش کو حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔

دورے کے موقع پر ایم پی اے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر لیاقت آسکانی جنرل سیکریٹری علی احمد جان ڈپٹی کمشنر ویسٹ زاہد حسین میمن کے ہمراہ اے ڈی سی ون عارف احمد کلوڑ اسسٹنٹ کمشنر سائیٹ آصف ملک اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ساجد ابڑو اسسٹنٹ کمشنر بلدیہ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں