شدید گرمی کی لہر ،سندھ رینجرز کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرزقائم

ہفتہ 15 جون 2019 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) سندھ رینجرز کی جانب سے شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر عوام کی سہولت کے لیے کراچی اوراندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرزقائم کیے گئے ہیں۔جن میں سے کراچی میں نرسری شارع فیصل، پنجاب کالونی، کالا پٴْل، چاکیواڑہ، ماڑی پور روڈ، وزیر مینشن، نزد پاکستان چوک ڈاکٹر ضیائ الدین روڈ، گلبائی چوک، ہاکس بے روڈ، گورو مندر، اللہ والی چورنگی، کے ڈی اے چوک سرجانی، ڈسکو موڑ، سنگر چورنگی لانڈھی، بیت الحمزہ لانڈھی، پی ایم ٹی ایف شاہ لطیف ٹاؤن، اللہ والی چورنگی بن قاسم، گلشنِ حدید بن قاسم،عائشہ منزل گلبرگ ایف بی ایریا،سخی حسن نزدٹی اینڈ ٹی کالونی، ڈی سی سینٹرل آفس نارتھ ناظم آباد، سہراب گوٹھ، حیدری مارکیٹ نارتھ ناظم آباد، قلندریہ چوک نارتھ ناظم آباد، حب ریور روڈ گلشنِ مزدور، ڈاکخانہ چورنگی لیاقت آباداور پٹرول پمپ چورنگی ناظم آباد کے علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اندرون سندھ شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظرویرا واہ چیک پوسٹ اور نگر پارکر چیک پوسٹ کے علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹر زقائم کیے گئے۔اِن ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں رینجرز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے مختلف طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جن میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں، مشروبات، او آر ایس پیکٹس، ادویات اور ڈرپس شامل ہیں۔شہریوں کی بڑی تعداد رینجرز کی جانب سے لگائے گئے ہیٹ اسٹروک سینٹرز سے استفادہ حاصل کر رہی ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں