G پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود سمیت شہیداور وفات پاجانیوالے ملازمین کی تجہیز و تکفین کے لیئے فوری امدادی رقم کے اجراء کو یقینی بنایا جارہا ہے،اے آئی جی ویلفیئر سندھ

اتوار 16 جون 2019 19:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹررضوان احمد نے بتایاکہ آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام کی رہنماہدایات اوراس تناظرمیں سندھ پولیس بینویلنٹ فنڈبورڈ کے فیصلے کے مطابق تمام پولیس رینج/یونٹس کو ریوالونگ فنڈ کے تحت پولیس ملازمین کی فلاح وبہبود سمیت شہیداور وفات پاجانیوالے ملازمین کی تجہیز و تکفین کے لیئے فوری امدادی رقم کے اجراء کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

انہوں نے مزیدکہا کہ سندھ کے تمام ایڈیشنل آئی جیزاورڈی آئی جیز باقاعدہ سے جاری احکامات کی روشنی میں شہید اورانتقال کرجانیوالے پولیس ملازمین کے ورثاء کو تجہیزوتکفین کی مدمیں امدادی رقم کے اجراء کو فوری اوربروقت یقینی بناتے ہیں جبکہ محکمانہ قواعد وضوابط سے متعلق جملہ ضروری امور کی تکمیل بعدمیں کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہید اوروفات پاجانیوالے ملازمین کی فوری تدفین اوراہل خانہ کو ممکنہ مالی پریشانی سے محفوظ رکھنا ہے ۔

آئی جی سندھ نے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ پولیس کی فلاح وبہبود جیسے اقدامات کا تسلسل جاری رہیگا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان اقدامات کو مزیدبہتراورپولیس ملازمین کی خواہشات کے عین مطابق مؤثر اور مربوط بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا عوام کی جان ومال کی سلامتی اور قیام امن کی خاطردی جانیوالی پولیس کے شہداء کی قربانیاں اور انکے کارنامے ناقابل فراموش اور بے مثال ہیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں