ھ* وزیراعظم کا بیان پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

ش*سبز ہلالی پرچم تھامے کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی -’ریلو کٹا-‘ نہیں ہے،ردعمل

اتوار 16 جون 2019 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم عمران خان کے قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نیازی کا بیان پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے۔بیرسٹر مرتضی ٰوہاب نے کہا ہے کہ سبز ہلالی پرچم تھامے کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی -’ریلو کٹا-‘ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اس قسم کا بیان وزیراعظم نیازی کو زیب نہیں دیتا، یہ کیسے اسپورٹس مین ہیں جو اپنے قومی کھلاڑیوں کو’ ریلو کٹا ‘سے تشبیح دے رہے ہیں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ نااہل نیازی بیان کے زریعے قومی کھلاڑیوں کی خامیوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب ! خدارا اس قسم کے بیانات دیکر قومی کرکٹ ٹیم کا مورال ڈاؤن نہ کریں۔ مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نصف سے زائد’ ریلو کٹے‘ آپ نے اپنی جماعت میں جمع کئے ہوئے ہیں اور پاکستانی قوم اس قسم کے احمقانہ بیان کو قطعی برداشت نہیں کریگی۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں