ئ*کراچی،عوامی نیشنل پارٹی کے تحت شہر بھر میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے کیمپس لگائے گئے

اتوار 16 جون 2019 20:20

!کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے تحت شہر بھر میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے کیمپس لگائے گئے،پارٹی کارکنان نے دن بھر شدید گرمی سے متاثرہ شہریوں میں ٹھنڈا پانی و مشروبات تقسیم کئے،صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے پارٹی رہنماؤں شاہ محمد سلیمان خیل،کچکول خان،حاجی شوکت،فضل ربی،ناصر خٹک سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے کیمپس لگانے والے تمام تنظیموں اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کا جزبہ ناقابل فراموش ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں