&کراچی ، پیپلز پارٹی ضلع شرقی کا سندھ حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا بجٹ خوش آئند قرار

اتوار 16 جون 2019 20:30

ڑ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند ، قائم مقام جنرل سیکریٹری لالا عبدالرحیم اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے اپنے مشترکہ بیان میں سندھ حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے عوام دوست بجٹ کو خوش آئند قرار دیا ہے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی بھٹوازم کا پرچار کرتے ہوئے عوامی خدمت کی جانب گامزن ہے۔

محنت کشوں کی ماہانہ اجرت میں اضافے سے لے کر روزگار کے مواقع ہمیشہ پیپلز پارٹی نے ہی عوام کو دیئے ہیں۔ پی پی پی رہنمائوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے مالی مشکلات کے باوجود وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے بڑھ کر مہنگائی کے مارے ہوئے سرکاری ملازمین کو 15فیصد ریلیف جبکہ عام عوام کے لیے بجٹ میں ’’پیپلز پرومس پروگرام‘‘شامل کیا ہے جس سے لوگوں کو ریلیف حاصل ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی کے لوگوں کے لئے سندھ حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی پیکیج دیا ہے جو وفاق سے کہی زیادہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلیکٹیڈوزیراعظم نے کراچی کیلئے پہلے 162ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا مگر وفاقی بجٹ میں 45 ارب کا اعلان ہوا لیکن جب دستاویزات کو چیک کیا گیا تو کراچی کیلئے وفاقی حکومت نے صرف 12ارب روپے بجٹ میں رکھے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے کراچی کو مجموعی طور پر 52ارب روپے کا پیکیج دیا ہے جس میں 36ارب روپے حکومت سندھ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سے ہے اور 16ارب روپے کے غیر ملکی ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کو تحویل میں لینے کا اعلان تو کیا مگر بجٹ میں ایک پائی بھی نہیں رکھی گئی۔ جبکہ جناح، این آئی سی وی ڈی، قومی ادارہ برائے امراض قلب کیلئے حکومت سندھ نے حالیہ بجٹ میں 15ارب روپے مختص کرکے یہ ثابت کردیا کہ سندھ حکومت اسپتال چلانے میں سنجیدہ ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں