ڑ*صرف نظام مصطفی ہی پاکستان کی بقاو استحکام کی ضمانت ہے،علامہ ارشاد قریشی

اتوار 16 جون 2019 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) تحریک لبیک پاکستان اورنگی ٹائون ضلع غربی کے زیر اہتمام تقریب عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے امیر ضلع غربی علامہ ارشاد قریشی نے کہا کہ 73سال سے آزمائے گئے سارے نظام ناکام ہوچکے ہیں اب صرف نظام مصطفی ہی پاکستان کی بقاو استحکام کی ضمانت ہے۔ وقت آگیا ہے کہ قوم فرسودہ نظام سے جان چھڑا کر دامن مصطفی سے وابسطہ ہوجائے۔

ا س موقع پر اپنے خطاب میں ناظم اورنگی ٹائون اورNA-251کے ٹکٹ ہولڈر ممتاز حسین انصاری نے کہا کہ کریک ڈائون اور قید و بند ہمارے نظرئیے کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ ناموس رسالتﷺ پر پہرہ اور دین کو تخت پر لانے کے لے پر امن آئینی اور قانونی جدوجہد پور ی قوت سے جاری رکھیں گے۔ سہانے خواب دیکھانے والوں نے قوم کو دن میں تارے دیکھا دیئے۔

(جاری ہے)

ہم عوام دشمن اور ظالمانہ بجٹ مسترد کرتے ہیں۔

کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں۔ اس موقع پر دیگر رہنمائوں علامہ شوکت مجیدی، ناظم علما و مشائخ ضلع غربی علامہ مفتی منیرا حمد سعیدی ناظم علماء بورڈ اورنگی ٹائون علامہ مفتی محمد علی جہانگیری، ناظم PS-117غلام حیدر ، ناظم PS-119علامہ سید مصری شاہ ، ناظم PS-118محمد عرفان علی ، ناظم PS-120 و دیگر نے خطاب کیا۔ کارکنان اور مختلف شعبوں کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ناموس رسالت کا تحفظ اور دین مصطفی کے نفاذ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں