کراچی،حکمرانوں نے اپوزیشن جماعتوں کو احتجاجی تحریک چلانے کا خود موقع فراہم کیا ہے ،محمد ثروت اعجاز قادری

حکمران طبقہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک پر توانائی خرچ کرنے کی بجائے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے پر صرف کرئے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

منگل 18 جون 2019 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک پر توانائی خرچ کرنے کی بجائے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے پر صرف کرئے ،حکمرانوں نے اپوزیشن جماعتوں کو احتجاجی تحریک چلانے کا خود موقع فراہم کیا ہے ،مہنگائی وبے روزگاری بھوک وافلاس سے مجبور عوام سڑکوں پر نکل آئی تو اسے روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا ،آئی ایم ایف کا پیش کردہ بجٹ عوام مسترد کرچکے ہیں ،غریبوں کو بجٹ میں ریلیف نہیں دیا گیا تو پھر حکومت کو عوام کا سامنا کرنا ہوگا ،حکمرانوں نے مہنگائی کے ذریعے عوام کو قبر مین دفن کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے ،حکومتی رویہ اور ناقص پالیسیاں اپوزیشن کو مضبوط کررہی ہیں ،قرض لیکر ملک کو گروی رکھا جارہا ہے جو کسی طور بھی ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے ،حکومت کو مدت پوری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں حکمتی فیصلے وکارکردگی مایوس کن ہے ،غریب سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے نئے نئے ٹیکس لگا کر عوام کو بے روزگاری کی دلدل میں دھکیلنے کی پالیسی سے مزید معیشت کمزور ہوگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت کی کل کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ روزمرہ استعمال میں آنے والی ضرورت اشیاء کو ٹیکس فری اور خورد نوش کی قیمتوں کو کم کیا جائے ،ملک کا آئین غریب کو جینے کیلئے آسانیاں اور سہولت فراہم کرتا ہے ،حکومت بجٹ میں غیر جمہوری اور غیر آئینی عوام دشمن فیصلوں پر نظر ثانی کرئے،قوم کو قرضوں میں جکڑ کر تجوریاں بھرنے والوں سے حکومت تجوریاں خالی کر نہیں سکی ،حکومت سمجھتی ہے کہ عوام نے کرپٹ عناصر کے خلاف منڈیٹ دیا ہے تو پھر کرپت عناصر سے ملک وقوم کی لوٹی گئی دولت ابھی تک واپس کیوں نہیں لی جاسکی ہے ، انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اب بھی موقع ہے وہ بجٹ پر نظرثانی کرتے ہوئے غریبوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کرئے۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں