مالدیپ وفد کا کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ

منگل 18 جون 2019 23:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) مالدیپ سے آئے ہوئے پانچ رُکنی وفد نے وزیرِ برائے امورِ جنسی، خاندانی و سماجی خدمات، جمہوریہ مالدیپ مس شدہاتھا شریف کی قیادت میں کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا- سی ای او کے وی ٹی سی سینیٹر عبدالحسیب خان نے سٹاف کے ساتھ مالدیپ سے آئے مہمانوں کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں تحائف اور گلدستے پیش کئے۔

(جاری ہے)

پانچ رکنی وفد نے سینٹر میں موجود ہر تھراپی اور اِسکلز یونٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اساتذہ سے ملاقاتیں کی اور انہیں ادارے کے ذریعہ مہیا کردہ سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا- وفد کے ارکان نے طالب علموں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ان کی پُراعتمادی کو دیکھ کر حیرت و مُسرت کا اظہار کیا- پانچ رکنی وفد اور کے وی ٹی سی کے عملے نے ایک دوسرے کے ساتھ زہنی معزوری اور اسکی بحالی سے متعلق مختلف موزوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

مالدیپ وزیر مس شدہاتھا شریف اور وفد کے ارکان نے کے وی ٹی سی میں اعلی اور معیاری سہولیات فراہم کیئیجا نے پر حیرت کے ساتھ ساتھ اطمینان کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے ذہنی طور پر چیلنج لوگوں کے لئے کے کراچی ووکیشنل سینٹر کی کوششوں کو سراہا اور ادارے کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں