کراچی،بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈکل منائی جائے گی

جمعرات 20 جون 2019 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) عالمِ اسلام کی پہلی منتخب وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی چھاسٹھویں (66)ویں سالگرہ پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کل 21جون 2019بروز جمعہ شام چار بجے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید قائد کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائیگااور پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی ،جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری ،پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی ،کراچی ڈویژن کے صدرمحمد اسلم سمّوں ،جنرل سیکرٹری حسین بادشاہ ،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری سلیم سومرو اور دیگر قائدین شہید قائد کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں