ٹڈی دل کے فصل پر حملے اور مائیگریشن کے سروے کے کئے سپارکو کو لکھا جائے گا،ممتاز علی شاہ

منگل جون 18:13

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ٹڈی دل کے فصلوں پر حملوں سے متعلق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت اسمائیل راہو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو، تمام ڈویژن کمشنر، وفاقی پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ اور یونائیٹڈ نیشن کے ایف اے او کے عہدیداران بھی شریک تھے۔

اجلاس میں ٹڈی دل کے حملے سے متاثر فصلوں اور نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے اجلاس میں بتایا کہ خیرپور، شہید بینظیر آباد، جامشورو، نوشہرو فیروز، مٹیاری اور سانگھڑ کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل ایران سے بلوچستان کے راستے سندھ میں آئے ہے، یہ ابھی فصل کو زیادہ نقصان دینے کے مرحلے میں نہیں ہیں جنہیں روکا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے خیرپور میں جہاز سے ہوائی اسپرے کا آغاز کیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر دیگر علاقوں میں بھی اسپرے کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ٹڈی دل کے حوالے سے سروے کے لئے سپارکو کو بھی لکھا جائے گا، سروے کے بعد اسپرے کے اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی اور کاشتکاروں اور کسانوں پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا اور تمام اضلاع میں کمیٹیاں قائم کی گئیں۔ کمیٹی میں ضلعی انتظامیہ، زراعت کے افسران اور وفاقی پلانٹ پروٹیکشن کے افسران شامل ہوں گے اور یہ کمیٹیاں ہر روز کنٹرول روم میں ٹڈی دل کی موجودگی اور مائگیرشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوائوں کی بروقت موجودگی کے لئے تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پابند بنایا جائے گا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنر کو ہدایات کی کہ کاشتکاروں میں آگاہی کے لئے میڈیا مہم اور پمفلیٹ بھی شائع کئے جائیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت اسمائیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت ٹڈی دل کے خاتمی کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور بروقت کاروائی کر کے کپاس اور دیگر فصلوں کو ٹڈی دل سے بچایا جائے گا اور یو این کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر ادارے کی کی مدد سے سکھر میں محکمہ زراعت کے افسران کی ٹریننگ کروائی جائے گی۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments