رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں کارروائی 3 ملزمان گرفتار کرلیا

منگل 25 جون 2019 18:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر گلستانِ جوہر کے علاقے پرفیوم چوک میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان تابش ندیم، محمد یاسر علی اور فرقان رشید کو گرفتارکیا۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ2019 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ہائی وے اور لیاقت آباد سے ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ مذکورہ ملزمان نے 20 مئی2019 کو بلاک j نارتھ ناظم آباد میں ہائی فلائی سی این جی پمپ پر 8 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی۔

(جاری ہے)

ملزمان کی گرفتار سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد عمل میں جس میں ملزم تابش ندیم اور محمد یاسر علی کو 19جون 2019 ء کو بفرزون نزد گلزار مدینہ مسجد کے پاس ایک کلینک پر ڈکیتی کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

درج بالا ملزمان کو اسلحہ اورایمونیشن سمیت قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں