کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پر پی ٹی آئی رہنما کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، مشیر اطلاعات سندھ

تحریک انصاف کارویہ ماضی میں بھی اسی طرز کاتھا بدتمیزی اور گالم گلوچ کے رجحان کی ڈور پی ٹی آئی قیادت سے ملتی ہے

منگل 25 جون 2019 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر برا ئے اطلا عا ت قا نون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مر تضی وہا ب نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پر پی ٹی آئی رہنما کے حملے کی مذمت کرتے ہیں پیپلزپارٹی نے صحافیوں کے بنیادی حق کو ہمیشہ تسلیم کیاہے تحریک انصاف کارویہ ماضی میں بھی اسی طرز کاتھا بدتمیزی اور گالم گلوچ کے رجحان کی ڈور پی ٹی آئی قیادت سے ملتی ہے عمران خان نیازی اپنے گریبان پر نظر ڈالیں۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے سندھ اسمبلی میں میڈیا کا رنر پر پریس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ وفاقی حکومت تاحال بجٹ پاس نہیں کراسکی ہے بلاول بھٹو کے بیانیے کیساتھ اب خود پی ٹی آئی کے اپنے رہنما کھڑے ہیں پی ٹی آئی کے باشعور لیڈرز عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے مسائل پرآواز بلند کریں تحریک انصاف نے ایک اور منی بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے وفاقی حکومت نے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھادیا ہے یہ کیسی مدینے کی ریاست ہے کہ غریب سے ٹیکس اور امیروں کو ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کابجٹ پیش کیاامیر کو مراعات دیکرغریب کو ٹیکس کی چکی میں پیساگیاوفاقی حکومت نے منی بجٹ لاتے ہوئے گیس کی۔قیمتوں میں اضافے کافیصلہ کیاہے خان صاحب کے سہانے خوابوں کے برعکس حقیقت کچھ اور ہے انکا مقصد اپوزیشن کو ہراساں کرنا اور زبان بندی ہے۔انہو ںنے کہا کہ پچھلے دس ماہ میں تحریک انصاف کی ناکام حکومت نے گیارہ ارب ڈالر کا قرض لیاہے خان صاحب اپنی حکومت کی بھی جانچ پڑتال کریں اور تحقیقا ت اپنے گھرسے شروع کریںخان صاحب دوسروں پر الزامات لگاتے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک نے پی ٹی آئی کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات جاری کی ہیں پی ٹی آئی کے اٹھارہ بینک اکاونٹس ظاہرشدہ نہیں یہ کونسی منی لانڈرنگ ان بینک اکاونٹس کے ذ ریعے ہورہی تھی خان صاحب کے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن گھبرانے والی نہیں ایک ایک وعدہ خلافی کا احتساب ہوگا اب ہم بھاگنے نہیں دینگے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نیازی صاحب آپ کرکٹ ٹیم کو مشورہ دینے سے گریز کریںآپکے پاس عوام کو مشکلات سے نکالنے کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے شبر زیدی صاحب قابل احترام شخصیت ہیںپیشے کے اعتبار سے شبرزیدی چارٹرڈ اکاو نٹنٹ ہیںماضی میں شبر زیدی نے بڑی کمپنیوں کو ٹیکس کی چھوٹ کے حوالے سے ترغیب دی پچھلے دس ماہ میں خان صاحب ٹیکس وصول نہیں کرپائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا وزیراعظم ہے جو طعنہ زنی میں مصروف ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں فارورڈ بلاک خیالی پلا ہے سیدمرادعلی شاہ ہی سندھ کے وزیراعلی رہینگے۔علا وہ ازیں صو با ئی مشیر اطلا عا ت بیرسٹر مرتضی وہاب سے صحافیوں کے ایک وفد نے سندھ اسمبلی میں ملاقات کی اور انہیں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پر پی ٹی آئی کے رہنما مسرور سیال کے تشدد کے واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے اپناشدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں