منگھو پیر کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن ، متعدد افراد گرفتار

منگل جون 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) ایس ایس پی ضلع غربی شوکت علی کھٹیان کی ہدایت پر منگھو پیر کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن ، متعدد افراد گرفتار ۔ منگھو پیر پولیس کے عرفان آصف نے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلی ۔ منگھوپیر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کاشف محمود ۔

شفیع محمد ۔ کرن ۔ محمد عثمان ۔ زاہد بولو ۔ کو گرفتار کرلیا اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلی متعد ملزمان مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔جبکہ دوسری جانب سال 2011 میں پاکستان کے سب سے بڑے قومی ترقیاتی مالیاتی ادارے NDFC کے ملازمین کی ہائوسنگ سوسائٹی کی زمین جس کی ایراضی 40.11 ایکڑ ہے پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا علیم دین اور عابد آرائیں کا سرغنہ شفیع کیریو کو ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر عرفان آصف نے گرفتار کرلیا ہے قبضہ مافیا کے علیم دین۔

(جاری ہے)

عابد آرائیں۔ جاوید ملاں۔وسیم پٹھان اور شفیع کیریو۔ نے NDFC سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کرکے ملاں جام گوٹھ کے نام سے جعلی کاغذات بنا کر غریبوں کو لوٹتے رہے ہیں NDFC کی سوسائٹی انتظامیہ ان قبضہ مافیا کے خلاف ہائی کورٹ آف سندھ کراچی قانونی پٹیشن نمبر 1032/2019 داخل کر رکھی ہے۔ جبکہ شفیع کیریو کے خلاف کئی لوگوں نے دھوکہ دہی اور جعلی کاغذات بنانے پر تھانہ منگھوپیر میں FIRs بھی داخل کروائی ہوئی ہیں شفیع کیریو کئی کیسز میں کورٹ سے بھی مفرور ہے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments