کراچی کی عوام کو فری ہٹ لگانے کا موقع فراہم نہ کریں ، سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کری-، چیئرمین بلدیہ وسطیٰ

منگل جون 21:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2019ء) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ سندھ حکومت کو ہر شائستہ زبان میں مسائل سے آگاہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ کرکٹ کا سیزن ہے تواس کی زبان بھی استعمال کرلیتے ہیں کہ شاید اس طرح ہی عوام کے مسائل حل ہوجائیں۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 14 مُسلم ٹائون نارتھ کراچی میںستارہ حیدری سُپر لیگ3 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں عوام اور کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ مسلسل نو بالز NO BALLSپھینک رہی ہے۔

اس سے پہلے کہ کراچی والوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے اور عوام کوفری ہٹ لگانے کا موقع مل جائے اور حالات قابو سے باہر ہوجائیںحکومت سندھ سنجیدگی سے عوامی مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کرے ،کیونکہ عوام نے اگر فری ہٹ لگائی تو کھیل ختم ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت اپنا قبلہ دُرست کرکے ایمانداری سے کراچی کے ڈسٹر کٹس کو اُن کا جائز فنڈ فراہم کرے۔

اس موقع پر رُکن صوبائی اسمبلی وسیم قریشی، یونین کمیٹی نمبر 14کے چیئرمین مشتاق ایاز،اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ضلع وسطی کی تعمیر و ترقی میں ہم سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ بلدیہ وسطی کے حدود میں صحت مند ماحو ل کی فراہمی کیلئے ضروری ہے کہ پارکس ا ور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب بلدیاتی قیادت نے جب اختیارات سنبھالے اُس وقت ضلع وسطی کے بیشتر پارکس اور پلے گراونڈ خستہ حالی کا شکار تھے، ہم نے عوام سے کئے گئے وعدوں کے نبھاتے ہوئے ضلع وسطی میں قائم پارکس اور پلے گراونڈ کی بحالی کا کام شروع کیا، جس کے نتیجے میں آج ضلع وسطی میں اسپورٹس کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور پارکس آباد ہیں ۔ میچ کے اختتام پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی دی جبکہ کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments