دفعہ 144 کے تحت ریڈ زون اور حساس علاقے میں مظاہروں، ریلی اور احتجاج پر پابندی عائد

بدھ 26 جون 2019 23:10

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت ریڈ زون کراچی ڈویژن اور اس کے اطرا ف حساس علاقے میں مظاہر ے، ریلی، احتجاج اور 5 سے زائد افراد کے ایک ساتھ جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق24-12-2018 کو جاری ہونے والے مذکورہ اعلامیہ میں توسیع کر دی گئی ہے جو 25-06-2019 سے مزید 180 دن کیلئے نافذ العمل ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں