کراچی کے ساحل ہاکس بے کے علاقے منجھار کے قریب 2 افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

جمعرات 11 جولائی 2019 23:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2019ء) کراچی کے ساحل ہاکس بے کے علاقے منجھار کے قریب 2 افراد سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد کو سمندر سے نکالنے کے لیے ایدھی کے ماہر غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے ہیں جنہوں نے ان دونوں کی سمندر میں تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے دونوں لڑکوں کی شناخت 14 سالہ کامران اور 24 سالہ معیز کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں نوجوان تفریح کے لیے ہاکس بے کے ساحل پر آئے تھے اور نہاتے ہوئے سمندر کی تیز موجوں کا نشانہ بن کر ڈوب گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں