جاپان کراچی کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرے گا

وزیراعلی سندھ نے تربیتی مراکز بنانے کے لیے محکمہ افرادی قوت کو ہدایات جاری کر دی

پیر 15 جولائی 2019 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) جاپان کراچی کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کرے گا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اس سلسلے میں تربیتی مراکز بنانے کے لیے محکمہ افرادی قوت کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

جاپانی وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قائم ہونے والے معاشی زون کے لیے بڑی تعداد میں ہنرمند افرادی قوت اور تکنیکی عملہ کی ضرورت ہو گی۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ جاپان کے ماہرین اگر ٹیکنیکل تربیت دیں گے تو بہترین تربیت یافتہ عملہ سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کرنے والے جاپانی صنعتکاروں کو خصوصی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی تجارت و صنعت کا مرکز ہے، حکومت نے اس شہر کا انفرااسٹرکچر بہت بہتر کیا ہے اور تمام صنعتی علاقوں کی سڑکیں بھی تعمیر کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں