شہرقائدکے باسیوںکوبنیادی حقوق سے محروم کیاجارہاہے،علامہ اورنگزیب

کراچی کی اکثریتی آبادی پانی کیلئے دردرکی ٹھوکریںکھانے پرمجبور ہیں،بلدیاتی ادارے کچرااٹھانے میںمکمل ناکام،کے الیکٹرک کی من مانیاںعروج پرہے،علامہ تاج محمدحنفی/امیرفضل خالق

پیر 15 جولائی 2019 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) )شہرقائدکے باسیوںکوسازش کے تحت بنیادی حقوق سے محروم کیاجارہاہے،اکثریتی آبادی پانی کے حصول کیلئے دردرکی ٹھوکریںکھانے پرمجبوراوربوندبوندکوترس گئی ہے،کراچی کوپانی فراہمی کیلئے کے فورمنصوبہ باربارلیٹ اورسیاست کی نذرہونے سے قومی خزانے کو اربوںروپے کانقصان ہوچکاہے، شہرقائدمیںبلدیاتی ادارے کچرااٹھانے میںمکمل ناکام اورکے الیکٹرک کی من مانیاںعروج پرہے،ان خیالات کااظہارمرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،سیکریٹری جنرل کراچی علامہ تاج محمدحنفی،امیرفضل خالق،حافظ عبدالقیوم بروہی،مولانافاروق ودیگرنے اہلسنّت والجماعت ضلع سائوتھ کے زیراہتمام محمودآبادمیںورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ شہرقائدکے باسیوںکوبنیادی حقوق سے محروم کرکے ایک سازش کے تحت ان کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے عوامی اتحادسے ناکام بنادیاجائے گا،کراچی کے باسی ایک باراگرسڑکوںپرنکل آئی توپھرکوئی بھی کرپٹ ادارہ بچ نہیںپائے گا،ہرادارے کوعوام کوان کے جائزحقوق دینے پڑیںگے، پانی کامسئلہ حل کرنے کیلئے کے فور منصوبے پرکام کی رفتارانتہائی سست ہے کہ ایک عرصہ گزرجانے کے بعدبھی منصوبہ پایہ تکمیل کونہیںپہنچ پایا اورمنصوبے کی لاگت میںبھی دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے،ابتک اصل لاگت کے مقابلے میںاربوںروپیوںکااضافی نقصان ہوچکاہے،دوسری جانب شہربھرمیںکچرے کی بھرمارہے،یوںمحسوس ہوتاہے کہ بلدیاتی ادارے صرف کاغذوںتک محدودہوگئی ہے،سندھ حکومت فوری طورپرمتحرک ہوکربلدیاتی اداروںکوشہربھرسے کچرااٹھانے کاپابندبنائے،قائدین اہلسنّت نے کہاکہ عوام کوپریشانی میںمبتلاکرنیوالوںمیںکے الیکٹرک بھی پیش پیش ہے،عوام کوسہولیات فراہم کرنیوالے ادارے فوری اپناقبلہ درست کرلیںورنہ عوام بپھرگئی توپھرحالات کی تمام ترذمہ داری ان اداروںپرعائدہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں