سندھ اسمبلی،پی ٹی آئی کی جانب سے کورم کی نشاندہی ، ڈپٹی سپیکر نے ایوان کی کارروائی پانچ منٹ کے لئے ملتوی کردی

پیر 15 جولائی 2019 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) سندھ اسمبلی کی کارروائی کے دوران پیر کو اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کی اور ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ارکان کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جس پر ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری نے ایوان کی کارروائی پانچ منٹ کے لئے ملتوی کرنا کا اعلان کیا اور کچھ دیر بعد ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں