واٹر بورڈ کا کمپلین سینٹر پر موصولہ متعدد شکایات کا ازالہ کرنے کا دعویٰ

پیر 15 جولائی 2019 23:57

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) واٹر بورڈ کے عملے نے ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ خا ن کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں دھنسنے والی سیوریج کی متعدد لائنوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کر کے نکاسی آب کی شکایات کا خاتمہ کردیا ہے جبکہ پینے کے پانی میں بدبودار پانی شامل ہونے کی شکایت کے ازالے کیلئے بھی بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی، واٹر بورڈ کے کمپلین سینٹر پر موصولہ نکاسی آب کی شکایات کے ازالے کیلئے سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی ونچنگ، سیورکلینگ و راڈنگ مشینوں کی مدد سے صفائی کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق واٹر بورڈ کے کمپلین سینٹر پر موصولہ شہریوں خصوصاً منتخب نمائندوں کی جانب سے درج کرائی جانے والی متعدد شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے، شیر شاہ سائٹ ٹاؤن میں خستہ حال لائن کو تبدیل کیا گیاہے، آصف کالونی یوسی 5سائٹ ٹاؤن میں 4 انچ قطر کی زنگ آلود لائن کو تبدیل کیا گیا،کھوکھراپار مسجد اقصی کے قریب سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی ونچنگ مشینوں کی مدد سے صفائی کی گئی ،جس کے بعد علاقہ سے سیوریج اوورفلو کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے، شاہ فیصل کالونی یوسی 14میں 36انچ قطر کی سیوریج لائن بچھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، غریب آباد ملیر یوسی 12 میں 24 انچ قطر کی دھنسنے والی سیوریج لائن کو تبدیل کردیا گیا ہے، ناظم آباد بلاک 2A میں پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پانی کی لائن کے گل جانے والے حصے کی مرمت کرکے شکایت کا خاتمہ کردیا گیا، بلاک 4 ناظم آباد انو بھائی پارک کے قریب سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کیا گیا، لیاری الجمیل ہوٹل کے قریب دھنسنے والی 12 انچ قطر کی سیوریج لائن کو تبدیل کردیاگیا ہے، للی برج کے قریب 15انچ قطر کی پانی کی لائن کے رساؤ کا خاتمہ کرکے پانی کا ضیاع روک دیا گیا ہے، فاروق آبادگلبہار میں 24 انچ قطر کی سیوریج لائن کے مخدوش حصے کو تبدیل کرکے علاقہ سے نکاسی آ ب کا مسئلہ حل کردیا گیا، لانڈھی کے علاقے این ایریا میں 4 انچ قطر کی پائپ لائن کی مرمت کرکے پینے کے پانی میں بدبو دار پانی کی آمیزش کی شکایات دور کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں