امریکا میں منعقد ہونیوالی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ’ٹیکس ورلڈ یو ایس اے 2019‘ سمر ایڈیشن کے دوران ٹی ڈی اے پی پاکستان پویلین قائم کریگی

بدھ 17 جولائی 2019 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) امریکا میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش ’’ٹیکس ورلڈ یو ایس اے 2019‘‘ سمر ایڈیشن کے دوران ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) پاکستان پویلین قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے حکام نے کہا ہے کہ تین روزہ عالمی تجارتی میلے کے دوران دنیا بھر سے برآمدکنندگان اپنی ٹیکسٹائلز، ٹرمز، اسیسریز، مینوفیکچرنگ اور دیگر مصنوعات کی نمائش کریں گے۔عالمی تجارتی میلے میں چین، کوریا، پاکستان، ترکی، ہانگ کانگ اور بھارت سمیت دیگر کئی ممالک شرکت کریں گے۔ عالمی نمائش میں پاکستان کی کئی معروف کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں