کراچی، سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی میں اب تک 80ہزار کے لگ بھگ جانور لائے جا چکے ہیں، منڈی انتظامیہ

بدھ 17 جولائی 2019 23:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی میں اب تک اسی ہزار کے لگ بھگ جانور لائے جا چکے ہیں وی وی آئی پیز ایریاز میں آفریدی کیٹل فارم سورتی کیٹل فارم سرمہ والا والا کیٹل فارم سیون ایٹ سکس کیٹل فارم سوپر اسٹار کیٹل فارم حیدرآباد کی جانب سے جگ مگ کرتے خوبصورت اسٹال سجا دیئے گئیہیں فوڈ اسٹریٹ پر سجی دکانوں میں شہریوں کی سہولت کے لییکھانے پینے کی ہر چیز میسر ہے بچوں کے ہمراہ رات کو آنے والی فیملیزجہاں اپنے لئے قربانی کے جانور پسند کر رہے ہیں وہیں لذیذ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہورہے ہیں کوئی جانور کے بھا تا کر رہا ہے کوئی جانوروں کے ساتھ سیلفیاں بنا رہا ہے ہر طرف میلے کا سماں ہے شہریوں کے لیے یہ مویشی منڈی جہاں قربانی کے جانوروں کی خریداری کا مرکز ہیوہںں پکنک پوائنٹ بن چکی ہے رات ہو یا دن پرامن ماحول میں روز ہزاروں شہری سپرہائی وے مویشی منڈی کا رخ کر رہے ہیں اس بار قربانی کے جانوروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر مویشی منڈی کا رقبہ 700 ایکڑاراضی سے بڑھاکر 900 ایکڑ پر مشتمل کیا جا چکا کا ہے اڑتالیس بلاک میں سے 22 وی آئی پی اور چھ وی وی آئی پی پی اور دیگر جنرل بلاکس میں مویشیوں کو روز پینے کے لئے 16 لیٹر پانی مفت فراہم کیا جارہا ہے پارکنگ ایریا میں صحافیوں کے لیے پارکنگ کی مفت جگہ مختص کی گئی ہے کہ عام شہریوں سے بائیک کی فیس بیس روپے اور کار کی 30 روپے وصول کی جارہی ہے جانوروں کو پانی کی سہولت کے لیے پوری مویشی منڈی میں 70 سے زائد ندی کیحوض بنا کر ان میں آٹھ ٹینکرز کے ذریعے پانی کی سپلائی روز جاری ہے پنجاب اندرون سندھ سے آنے والے جانوروں کی فیومیگیشن کی جا رہی ہے ڈینگی سے بچا کے لیے سپرے کیا جا رہا ہے بیوپاریوں کی سہولت کے لیے بیچ مرکز میں ایک منسٹر بلاک قائم کیا گیا ہے ہاتھی میٹرو بینک کی جانب سے پی ٹی ایم کی سہولت موجود ہے محترم پر ہی بیوپاری چالان جمع کرا کے اسٹالز بک کرا رہے ہیں تقریباتمام اسٹالز بک ہو چکے ہیں کسی بھی قسم کی شکایت کے ازالہ کے لیے ایک مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا صحافیوں ہر قسم کی آگاہی کے لیے لمحہ بہ لمحہ میڈیاسیل سے خبر بروقت ارسال کی جارہی ہیں ایڈمنسٹریٹر بلاک میں انتظامیہ کی جانب سے بیوپاریوں کو کسی بھی مشکل سے بچنے کے لئے ہر قسم کی آگاہی دی جا رہی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں