پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر ماں اور بیٹے کا جاں بحق ہونا سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، سردار عبدالرحیم رہنماء (ف) لیگ سندھ

بدھ جولائی 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے انفارمیشن سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے خیرپور ناتھن شاھ کے قریب پیاس کی وجہ سے ماں اور بیٹے کے مرنے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اپنے جاری کردہ بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کے پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر ماں اور بیٹے کا جاں بحق ہونا سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، گڈ گورننس کی باتیں کرنے والی سندھ حکومت کو شرم سے ڈوب کر مرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہون کہا کے حکومت کی نااھلی کی وجھ سے سندھ بہر میں پینے کے پانی وجھ سے بہوکے پیاسے لوگ اور جانور مررہیں ہیں ۔کوئی ان کا پرسان حال نہی۔انہون نے کہا کے تہرپارکر کے بعد اب کاچھے کے لوگ بہوک افلاس سے مررہیں ہیں لیکن حکمران اپنی جیبیں بہرنے میں مصروف ہے اور سندھ حکومت گھوٹکی کے ضمنی انتخابات کی میں چیت کے چکر میں ڈاھاندلی کرنے میں لگی ہے۔ماں اور بیٹے کے پیاسے مرنے پر سندھ حکومت کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments