بزنس اسکول کے تحت ایم بی اے میں داخلہ فارم 2 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

بدھ 17 جولائی 2019 23:40

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) کراچی یونیورسٹی بزنس اسکول کے تحت ایم بی ای(ڈیڑھ سالہ اورڈھائی سالہ ) پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں مارکیٹنگ، ایچ آر ایم، فائنانس اینڈ انویسٹمنٹس، اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس، سپلائی چین مینجمنٹ پروجیکٹ اینڈ انڈسٹریل مینجمنٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق داخلوںکے لئے فارم2 اگست 2019ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرکے 1200 روپے کے عوض جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ فارم یو بی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ اور یو بی ایل مین کیمپس برانج جامعہ کراچی کے علاوہ یو بی ایل برانچ ناظم آباد چورنگی اور پی آئی ڈی ہائوس برانچ میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں