سماجی خدمات انجام دینے والوں کا نام تاریخ میں زندہ رہتا ہے،جان محمد بلوچ

جمعرات 18 جولائی 2019 17:42

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ سماجی خدمات انجام دینے والوں کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے آل کراچی عبدالغفور و حاجی محمد یوسف یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر یوسی وائس چیئرمین لیاقت بلوچ، سینئر رہنماء پی ڈی ایف ڈاکٹر ایوب بلوچ، یوسی کونسلر حسن بلوچ اور آغا کریم بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلدیہ ملیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ملیر کے سماجی رہنمائوں عبدالغفور وحاجی محمد یوسف (مرحومین)کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دی تھی ۔

(جاری ہے)

ملیر کے کھلاڑی فٹ بال کے میدان میں اپنے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کھیل کے میدانوں کو فعال رکھنے سے ہماری نوجوان نسل کو اسٹریٹ کرائمز، منشیات کی لعنت اور غیر اخلاقی سرگرمیوںسے دور رکھا جاسکتا ہے، ہم اپنے محدود وسائل کے باوجود ملیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں، کھیلوں کے سرگرمیوں یونین کمیٹیوں کی سطح پر فروغ دے کر بین الاقوامی سطح کھلاڑی پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ بعد ازاں چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی و انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر علاقائی معززین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں