کراچی، پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار قتل کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی گئی

جمعرات 18 جولائی 2019 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار قتل کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انتظار قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں کیس میں گرفتار اے سی ایل سی پولیس کے گرفتار 8 ملزمان پیش کیئے گئے جبکہ تفتیشی افسر کی جانب سے کیس پراپرٹی اور عینی شاہد مدیحہ کیانی کو پیش نہ کیا جا سکا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت کیس پراپرٹی اور عینی شاہد کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں