کراچی، سپریم کورٹ رجسٹری نے فش ہاربر اتھارٹی کی اپیل مسترد کردی

جمعرات 18 جولائی 2019 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) سپریم کورٹ رجسٹری نے فش ہاربر اتھارٹی کی اپیل مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

فش ہاربر نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اپیل دائر کی تھی سندھ ہائی کورٹ نے امتیاز جعفری کو گریجوئٹی دینے کا حکم دیا تھا،عدالت نے فش ہاربر کی اپیل مسترد کردی ،جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ فش ہاربر میں کیا کچھ نہیں ہو رہا ،لوگ اربوں روپے فش ہاربر کے کھا گئے، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد گریجویٹی دینے سے انکار کیا، فش ہاربر کے وکیل کاکہنا تھا کہ امتیاز جعفری فش ہاربر میں پراجیکٹ کے ملازم تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں