کراچی، عدالت نے ملزم خالد خان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 18 جولائی 2019 19:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) شادی سے انکار کرنے پر خاتون کا بچہ اغواہ کرنے کا کیس، عدالت نے ملزم خالد خان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزم کو جوڈیشل میجسٹریٹ آصف علی عباسی کی عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم خالد خان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے ریمانڈ دیا جائے، ملزم نے تیرہ جولائی کو پیرآباد سے بچے کو اغوا کیا تھا،پیرآباد انوسٹیگیشن پولیس نے بچہ بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا،گرفتار ملزم 8 یوم کے بچے حذیفہ کی والدہ سے شادی کرنا چاہتا تھا،ملزم کا کہنا تھا کہ شادی سے انکار پر بچے کو اغوا کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے بچے کو اغوا کرنے کے بعد کیماڑی میں رکھا ہوا تھا، چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کرلیا،

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں