قادیانی عالمی طاقتوں سے ملکر وطن عزیز کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، مفتی محمدنعیم

قانون توہین رسالتؐ کو غیر موثر بنانے کی پس پردہ کوششیں ناقابل برداشت ہیں ،مہتمم جامعہ بنوریہ

جمعرات 18 جولائی 2019 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ قادیانی دنیا بھر میں پاکستان کیخلاف سازشوںمیں مصروف ہیں ، قانون توہین رسالتؐ کو غیر موثر بنانے کی پس پردہ کوششیں کی جارہی ہے ، قانون توہین رسالتؐ اور عقیدہ ختم نبوتؐ مسلمانان پاکستان کی اساس ہے سازشں برداشت نہیں کی جاسکتی۔

پیرکو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں گفتگو کرتے ہوئے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ یورپ کے ذریعے قادیانی اور ان کے آلہ قانون ناموس رسالت کیخلاف پھر سے سازشوں میں سرگرم ہیںقادیانیوں کا صدر ٹرم کے سامنے مظلوم بننے کی کوشش بھی اسی سازش کا حصہ ہے، انہوںنے کہاکہ بیشمارقربانیوں کے نتیجے میں 1973 کے آئین میںختم نبوت کا عقیدہ نہ رکھنے والوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیااور یہ واضح کیاگیا کہ قادیانی مرزائی فرقہ غیرمسلم اقلیت ہیں،قادیانی یا مرزائی نہ ہی مسلمان کہلا سکتے ہیں اور نہ ہی اپنے عبادت خانوں کو مساجدکا نام دے سکتے ہیں ،آئین کی رو سے دیگر اقلیتوں کی طرح قادیانیوں کو بھی حقوق حاصل ہیں لیکن وہ خود کو مسلمان نہیں کہ سکتے کیونکہ مسلمان وہ ہوتاہے جس کا ختم نبوت پریقین رکھتاہے ، انہوںنے کہاکہ اس کے باوجود وطن عزیز کیخلاف جہاں کہیں بھی سازشیں ہورہی ہیں ان میں قادیانی اور ان کے آلہ کار ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

مفتی محمدنعیم نے کہاکہ قادیانی ملک وملت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں,قانون تحفظ ناموس رسالت کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑخانی ناقابل برداشت ہوگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں