یوٹیلیٹی سٹورز پردودھ، گھی، کوکنگ آئل، شیمپو سمیت سیکڑوں اشیا مہنگی کردی گئیں،قیمتوں میں فوری اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری

جمعرات 18 جولائی 2019 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء)یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ، گھی سمیت سیکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر سینکڑوں اشیا مہنگی کردی گئیں، قیمتوں میں فوری اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔دودھ، گھی، کوکنگ آئل، شیمپو سمیت دیگر اشیاء مہنگی کردی گئی ہیں، ملک پائوڈر کی قیمت میں 40 روپے، وائٹنر پائوڈر 25 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح دودھ کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے، کوکنگ آئل 30 روپے مہنگا کیا گیا ہے، گھی کی قیمتوں میں بھی 10 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔مصالحہ جات 14 روپے تک مہنگے کردئیے گئے ہیں، شیمپو کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ کردیا گیا، منرل واٹر کی قیمت 10 روپے بڑھا دی گئی ہے۔کیچپ 8 روپے اور کسٹرڈ 4 روپے مہنگا کردیا گیا ہے، نمک ایک روپے اور گارلگ کیچپ کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں