سیسی کے نرسنگ اسٹاف کو محکمہ صحت کے برابر الانسز دئیے جائیں گے، مرتضی بلوچ

جمعرات 18 جولائی 2019 23:45

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) صوبائی وزیر برائے محنت اور افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ سیسی کے زیرِ انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، ان ہسپتالوں کے نرسنگ اسٹاف کو محکمہ صحت سندھ کے برابر الانسز دئیے جائیں گے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے کلثوم بائی ولیکا ہسپتال کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت غلام مرتضی بلوچ کی قیادت میں ہسپتال میں سرسبز سندھ شجر کاری مہم ریلی بھی منعقد کی گئی۔ گرین سندھ ریلی میں کمشنر سیسی ڈاکٹر کاشف گلزار شیخ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ممتاز شیخ، میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر مصطفی ابڑو سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر محنت نے ولیکا ہسپتال کے پارک میں نیم کا پودا بھی لگایا۔

غلام مرتضی بلوچ نے ولیکا ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں اور متعلقہ افسران کو مسائل حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ انہوں نے اس موقع پر سیسی کے نرسنگ اسٹاف کو محکمہ صحت کے برابر الائونسز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ اسٹاف کے اضافی الائونسز کی منظوری گورننگ باڈی سے لی جائے گی۔ انہوں نے ولیکا ہسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی مرمت کرانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں