کراچی ، محکمہ آبپاشی کا غیرقانونی آئوٹ لیٹس کے خلاف آپریشن شروع

پہلے مرحلے میں تمام غیر قانونی موڈیولز اور آئوٹ لیٹس کو سیف اللہ کینال، دھامرا کینال سے ختم کردیا گیا

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ آبپاشی نے غیرقانونی آئوٹ لیٹس کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ آخری سرے تک مناسب طور پر پانی کوتقسیم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

رائیٹ بینک کینال لاڑکانہ کے چیف انجنیئر سعید جاگیرانی نے وزیراعلیٰ سندھ کو اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ انہوں نے غیرقانونی موڈیولز ، آئوٹ لیٹس کی ٹیمپرنگ کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے، کیونکہ متعدد نہروں کو ان کے حصے کا پانی نہیں مل رہا تھاوزیراعلیٰ سندھ کے خصوصی ہدایات پر محکمہ آبپاشی نے ضلع انتظامیہ، سندھ پولیس اور پاکستان رینجرز کے ساتھ ملکر مختلف مراحل میں شروع کئے گئے آپریشن کے حوالے سے بھرپور تعاون کیا۔

پہلے مرحلے میں تمام غیر قانونی موڈیولز اور آئوٹ لیٹس کو سیف اللہ کینال، دھامرا کینال سے ختم کیا گیا اور پانی کو نہروں میں چھوڑ دیا گیا جسے پانی چوری کے ذریعے اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی جارہی تھی، اسی طرح کاآپریشن کھیرتھر کینال اور وارہ کینال اور اسکے بعد دادو کینال اور میہڑبرانچ میں بھی کیا گیا۔ اب آبادگار نہروں کے دائیں کنارے پر اپنی خریف کی فصلوں کیلئے اپنے حصے کا مکمل پانی حاصل کر رہے ہیں۔ #

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں