جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر کا فریدہ یعقوب ہسپتال کا دورہ

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسما سفیر کی قیادت میں معتمدہ کراچی فرح عمران اور صدر الخدمت خواتین کراچی منور اخلاص نے فریدہ یعقوب ہسپتال کا دورہ کیا،اسماء سفیر نے پروجیکٹ میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے کہا کہ خدمت جماعت اسلامی کی پہچان ہے،ہمارے ادارے ہماری دعوت کا ذریعہ ہے،دکھی انسانیت کو مسائل اور پریشانیوں سے نکال کر روحانی اور جسمانی طور پر مضبوط کرکے معاشرے کا کار آمد فرد بنانا الخدمت کا مشن ہے۔

(جاری ہے)

گلشن حدید میں جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال علاقے کے مکینوں کو مناسب قیمت پر صحت کی انتہائی معیاری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک نے بتایا کہ فریدہ یعقوب پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد یہ 75 بستروں کا انتہائی جدید ہسپتال ہوگا۔اس موقع پر ناظمہ ضلع جمیلہ عبدالرحمن اور انکی ٹیم بھی موجود تھی۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں