فیصل آباد میں مریم نواز کے جلسے کا بلیک آئوٹ ،مسلم لیگ (ن) سندھ کی شدید تنقید

مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور قائد نواز شریف بائیس کروڑ پاکستانیوں کے سب سے محبوب لیڈر ہیں. حکومتی اقدامات اور آمرانہ ہتھکنڈے حزب اختلاف کی عوامی رابطہ مہم کا راستہ نہیں روک سکیں گے،سینئر نائب صدر علی اکبر گجر

منگل 23 جولائی 2019 23:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبرگجرنے فصل آباد میں محترمہ مریم نواز شریف کے جلسے کا مکمل بلیک آؤٹ کرنے پر مسلط حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور قائد نواز شریف بائیس کروڑ پاکستانیوں کے سب سے محبوب لیڈر ہیں.

حکومتی اقدامات اور آمرانہ ہتھکنڈے حزب اختلاف کی عوامی رابطہ مہم کا راستہ نہیں روک سکیں گی. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ قائد نواز شریف کا سپاہی بہت بہت جلد چئیرمین سینیٹ کی نشست پر ہوگا. حزب اختلاف کا راستہ روکنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی. مریم نواز شریف کے تاریخی جلسے کا بلیک آؤٹ حکمرانوں کے اندر کے خوف کا ثبوت ہی.

پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ سال ایک مرتبہ پھر اقتدار میں ہوگی. حکومتی ہرکاری سینیٹ کے معزز اراکین کو دباؤ میں لانے میں ناکام ہو چکے ہیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) سمیت اپوزیشن کی جماعتوں کے تمام سینیٹر متحد ہیں اور چئیرمین سینیت کی تبدیلی نوشتہ دیوار ہی. پاکستان مسلم لیگ(ن) سینیٹ کے چئیرمین کی تبدیلی کے بعد سلیکٹڈ وزیر کی تبدیلی کی طرف توجہ دے گی جس کے بعد ہماری جماعت کا اصل ہدف آئندہ سال نئے انتخابات کروانا ہیں.

علی اکبر گجر نے کہا حکومتی حلقوقں میں بے چینی اور عوام کے بڑھرتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے حکومتی سینیٹر بھی اپوزیشن کے امیدوار کا ساتھ دیں گی. پاکستان کو خطے کی تبدیل ہوتی صورتحال کے تناظر میں ایک مرتبہ پھر میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی اور ان کی تجربہ کار ٹیم کی ضرورت ہی. پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اور کارکنان موجودہ حکمرانوں سے نجات اور ملک میں نئے انتخابات کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

یقین ہے کہ آئندہ سال پاکستان میں نئے انتخابات کا سال ہوگا اور قوم کو محترمہ مریم نواز شریف کی صورت میں قائد نواز شریف کے طویل حکومتی اور انتظا می تجربات سے استفادہ کرنے کا سنہرا موقع ملے گا.

پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی خوشحالی اور ملک کی معاشی ترقی کے تمام ادھورے منصوبے مکمل کر کے قوم کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے گی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں