سندھ میں ڈاکو راج اور قتل و غارت گری حکومت کی نا اہلی ہے،علامہ صاحبزادہ افتخاراحمد

منگل 23 جولائی 2019 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے صدر علامہ صاحبزادہ افتخاراحمدعباسی نے کہاہے کہ سندھ میں ڈاکو راج اور قتل و غارت گری حکومت کی نا اہلی ہے، حکمرانوں کی عوام کے مسائل کے حل میں عدم دلچسپی انتہائی افسوس ناک ہے، پورا ملک ابتری کا شکار ہے، قانون نام کی کوئی چیز کہیں موجود نہیںہے، چور ڈاکو لٹیرے اور قبضہ مافیاگروہ جگہ جگہ دندناتے پھر رہے ہیں، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ان حالات میں جمعیت علمائے پاکستان عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے تحریک نظام مصطفیٰ ﷺ کو تیزترکرے گی۔

یہ باتیں انہوں نے کراچی میں مختلف اجتماعات سے خطاب اور علمائے کرام وپارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

تقریبات سے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی، علامہ سید عقیل انجم قادری، مفتی بشیرالقادری،محمدشکیل قاسمی، ظہیر خان نورانی،علامہ غلام غوث گولڑوی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ صاحبزادہ افتخاراحمدعباسی نے کہا کہ عوام کو مسائل کی آگ میں جھلستا نہیں دیکھ سکتے، ان حالات میں محب وطن جمہوری قوتوں کو روایتی کردار اداکرناہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں قادیانی آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں اور کھلے عام ارتدادی سر گرمیوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں بلکہ اس کے بر عکس منکرین ختم نبوت ﷺ کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔ اس حقیقت سے انکارممکن نہیں کہ قادیانیت کائنات کا بد ترین فتنہ ہے اور اس کے ماننے والے دین اسلام کے پکے دشمن ہیں جو پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں میں ملوث ہیں اس کا ثبوت قیام پاکستان کی مخالفت ، مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور سندھ اور بلوچستان میں اٹھنے والی سورش ہیں -حالیہ بدنام زمانہ قادیانی پبلشر شکورقادیانی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اس بات کا کھلاثبوت ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان حالات کو دیکھتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان سندھ بھرپور عوامی رابطہ مہم کا آغازکرے گی، سندھ کے تمام شہروں میں جلسے ہوں گے، جن سے جے یو پی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔صاحبزادہ افتخار احمدعباسی نے ٹھٹھہ کی نومسلم نورفاطمہ سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ اسلام قبول کرنے کے بعد نورفاطمہ ہماری بیٹی ہے اس کاآئینی وقانونی تحفظ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔

جے یوپی ضلع سینٹرل کے جنرل سیکریٹری ظہیر خان نورانی کی جانب سے لیاقت آباد میں پارٹی ورکرزکی تقریب حلف برداری ،نارتھ کراچی میں جے یوپی کراچی کے چیف آرگنائزرمحمدشکیل قاسمی کی جانب سے استقبالیہ اور مرکزی نائب صدر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی اوربھینس کالونی میں صاحبزادہ غلام غوث گولڑوی سے ملاقات میں جے یوپی رہنمائوں کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روز گاری،بدترین لوڈ شیڈنگ، چوری ، ڈکیتی، چھیناجھپٹی اور لا قانونیت کی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تقریبات سے جمعیت علمائے پاکستان کراچی کے سیکریٹری امورمحنت غلام عباس لنگاہ،سیکریٹری نشرواشاعت قاری محمدادریس قاضی،عبدالحفیظ اشرفی،ضلع سائوتھ کے صدرشیخ عبدالوحیدیونس،ضلع ایسٹ کے سرپرست واحدعلی خان،ضلع ویسٹ کے سرپرست قاری ہدایت الرحمان نقشبندی،نائب صدرقاری ضمیر سعیدی،ضلع سینٹرل کے صدر حافظ انواراحمدشیخ، راناتنویراحمد،ضلع ویسٹ کے صدر علامہ جہاں زیب سبزواری،ضلع ملیرکے جنرل سیکریٹری حافظ وقاص اشرفی،ضلع سینٹرل کے جوائنٹ سیکریٹری حبیب احمدبھیا،ضلع ایسٹ کے صدرمحمداکبروٹو،گڈاپ ٹائون کے ڈاکٹرطلحہ قادری، مولانامظہر سلطانی ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ وسیم قریشی،شیخ راشدبرکاتی،راناریاض،عارف قادری،حنیف خان ،اسفندیارخان ودیگر نے بھی شرکت کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں