ذکر اللہ انسان میں صبر اور برداشت پیداکرتاہے، محبوب سجن سائیں

منگل 23 جولائی 2019 23:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) سالارسلسلہ نقشبندیہ ،مجدددوراں،شیخ العلماء پیر طریقت،رہبرشریعت حضرت پیر محمدطاہربخشی نقشبندی المعروف محبوب سجن سائیں نے المرکز اصلاح المسلمین نزدٹول پلازہM-9موٹروے کراچی پرمنعقدہ حضرت سوہناسائیں کے عرس مبارک کے سلسلے میں ہزاروں مریدین ومعتقدین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے احکامات الٰہی بجالانے اور عشق رسولﷺ کی شمع فروزاں کرنے پر زوردیا۔

انہوں نے کہاکہ مرشد کی محبت اور نسبت ایسے جیسے حضرت نوح ؑ کی کشتی ،جس میں لوگ سکون سے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دل اور روح کو پاک کریں،اس کا بہترین ذریعہ اللہ کاذکر ہے اور صحیح معنٰی میں ذکر وہی ہے جس کے ثمرات ذاکر میں نظرآئیں،ذکر اللہ انسان میں صبر اور برداشت پیداکرتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حضورپاک ﷺ کی محبت کاصرف دعویٰ نہ کیاجائے بلکہ اپنے کردارسے حضورﷺ کی جھلک نظرآنی چاہئے ،حضرت محبوب سجن سائیں کا کہناتھاکہ مسلمان دنیاپرستی کو چھوڑ کر دین کی جانب راغب ہوجائیںاور قرآن وسنّت سے وابستہ ہوکر مخلوق خداکی خدمت کریں۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ جعفرطاہری نے کہاکہ خداکاعشق اور رسول اکرم ﷺ کی محبت کوئی مذاق نہیں ہے،یہ صرف اللہ والوں کے درسے ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ماحول کو بہتر بنانے کے لئے درخت لگائے جائیںاور ان کو پانی بھی دیاجائے۔اس موقع پرمعروف ثناء خواں سید فہد واحدطاہری ،شبیراحمدنیازی طاہری ودیگر نے ہدیہء نعت ومنقبت پیش کیا۔اجتماع میں طاہری لاء ایسوسی ایٹس کی جانب سے کیمپ لگایاگیا جس میں بڑی تعدادمیں وکلاء اور جوڈیشری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ،کیمپ میں بڑی تعدادمیں شرکاء نے قانونی مشاورت کے لئے رابطہ کیااور قانونی امداد پر شکریہ اداکیا۔

اس موقع پر کیمپ کے منتظم اور طاہری لاء ایسوسی ایٹس پاکستان کے جنرل سیکریٹری عبدالغفارکھوکھرطاہری نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں