کراچی، گلستان جوہر میں ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزمان کے خلاف خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،پولیس

ہفتہ 17 اگست 2019 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں 14 اگست کو ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزم اور اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے گلستان جوہر بلاک 16 کے قریب ایک عمارت میں چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران 14 اگست کو اپنے ساتھی کے ساتھ بیچ سڑک پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عثمان قمر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف خوف و ہراس پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملزمان نے بیچ سڑک پر گاڑی روک کر ہوائی فائرنگ کی تھی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں