کراچی: لیاقت آباد میں ڈمپرکی ٹکرسے 8 سالہ انمول جاں بحق

حادثے کہ فوری بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ڈمپر ڈرائیورکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

ہفتہ 17 اگست 2019 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر آٹھ سالہ بچی انمول جاں بحق ہوگئی، علاقہ مکینوں نے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 8 سالہ بچی انمول جان کی بازی ہار گئی، حادثے میں بچی کے والدین محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

حادثے کہ فوری بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ڈمپر ڈرائیورکو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ڈمپرتحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔اس سے قبل 28 جون کو کراچی کے علاقے لانڈھی چار نمبر میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا، حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے ڈرائیورکوپکڑ کر پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد ڈمپر کو آگ لگا دی تھی۔یاد رہے کہ رواں سال 22 جون کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل کے قریب ٹرک اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں