سندھ حکومت کی اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی، 4 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد

ہفتہ 17 اگست 2019 18:02

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹ مافیہ کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے سندھ بھر میں 9 دنوں میں مسافر وں کو 9 لاکھ چالیس ہزار روپے اضافی کرایہ واپس کروایا،اضافی کرایہ لینے والی مسافر گاڑیوں پر 4 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ وزیر ٹرانسپو رٹ سندھ نے کہا کہ بیس سے زائد مسافرگاڑیون کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے گئے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ،نوابشاہ، بدین، ٹھٹہ، شکارپور، خیرپور، میرپورخاص، سانگھڑ سمیت دیگر شہروں میں اضافی کرائے کہ خلاف کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں