ماڈل کورٹ ویسٹ نے واٹر بورڈ ملازم کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم قربان علی کو سزائے موت سنادی

قتل کی واردات میں ملزم کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ قتل کی واردات ذاتی رنجش کے بنا پر کی گئی،مقدمہ اورنگی ٹاؤن تھانے میں درج تھا

ہفتہ 17 اگست 2019 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) ماڈل کورٹ ویسٹ نے واٹر بورڈ ملازم کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم قربان علی کو سزائے موت سنادی۔ کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل عدالت کے ایڈشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج شاہد حسین نے واٹر بورڈ ملازم کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم قربان علی کو سزائے موت سنادی۔ عدالت نے مجرم کو 2 لاکھ روپے جرمانہ ورثا کو دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق مجرم نے 31 اگست 2013 کو نعمت اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ قتل کی واردات میں ملزم کے 3 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ قتل کی واردات ذاتی رنجش کے بنا پر کی گئی۔ قتل کا مقدمہ تھانہ اورنگی ٹان میں درج ہوا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں