اے این ایف نے کوریئر سروس سے پارسل روک کر 890 گرام ہیروئن برآمد کرلی

ہفتہ 17 اگست 2019 21:11

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پولیس اسٹیشن کلفٹن نے کراچی میں ایک کوریئر سروس سے پارسل روک کر 890 گرام ہیروئن برآمد کر لی جو 7 عدد کارٹن باکس میں چھپائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مذکورہ پارسل کراچی سے کاشف خان ولد مومن خان نے بک کروایا تھا جو احمد خان نامی شخص کو آکسفورڈ، برطانیہ میں موصول ہونا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں