کراچی، کلری عوامی کالونی شاہ فیصل اور بہادر آباد میں پولیس کے چھاپے

کم عمر مبینہ چور کی ہلاکت میں ملوث تین ملزمان اور منشیات فروشوں سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

پیر 19 اگست 2019 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) کراچی کے علاقوں کلری، عوامی کالونی، شاہ فیصل کالونی اور بہادر آباد پولیس کے چھاپے، کم عمر مبینہ چور کی ہلاکت میں ملوث 3 ملزمان اور منشیات فروش سمیت 6 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بہادر آباد پولیس نے گزشتہ روز کم عمر مبینہ چور ریحان ولد محمد ظہر کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مزید 3 ملزمان شاہ رخ، مسعود اور انس کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اس سے قبل پولیس نے 2 ملزمان دانیال اور زبیر کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ گرفتار ملزمان کو کم عمر مبینہ چور ریحان کو سرعام تشدد کرکے ہلاک کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا تھا۔ جبکہ کلری پولیس نے جمعہ بلوچ روڈ سے منشیات فروش ملزم عبدالستار عرف پجارو، عوامی کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز ملزم یامین اور شاہ فیصل کالونی پولیس نے ملزم یامین کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں