کراچی میں ڈائریا اور گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ

عید اور بارشوں کے بعد اسپتال میں یومیہ 150سے زائد ڈائریا اورگیسٹرو سے متاثر بچے لائے گئے

پیر 19 اگست 2019 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) کراچی میں عید کے بعد اور حالیہ ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ڈائریا اور گیسٹرو کیکیسز میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

این آئی سی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضاکے مطابق عید اور بارشوں کے بعد اسپتال میں یومیہ 150سے زائد ڈائریا اورگیسٹرو سے متاثر بچے لائے گئے ، اس سے قبل ڈائریا اور گیسٹرو سے بیمار 50 سے زائد بچے یومیہ لائے جا رہے تھے۔سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں ڈائریاکے 1100 مریض بچے لائے گئے ہیں جبکہ قومی ادارہ امراض اطفال میں 10 روزکے دوران 2 ہزارسے زائد ڈائریا اورگیسٹرو کے شکار بچے لائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں