متعدی امراض سے بچائو اور کنٹرول کیلئے دوسری ٹاسک فورس کمیٹی میٹنگ کا انعقاد

انجکشن سیفٹی ایکٹ2011کے ڈاکومنٹس میں مزید بہتری لانے اور متعدی امراض سے بچا اور کنٹرول کیلئے تربیتی نشست منعقد کرنے کا فیصلہ

پیر 19 اگست 2019 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) متعدی امراض سے بچائو اور کنٹرول کیلئے دوسری ٹاسک فورس کمیٹی میٹنگ چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) ڈاکٹر منہاج قدوائی کی صدارت میں کراچی میں منعقد کی گئی جس میں چار مزید سب گروپس کی تشکیل دئے گئے تاکہ مستقبل میں متعدی امراض سے بہتر انداز میں نمٹنا جاسکے۔

تفصیلات کے مطابق متعدی امراض سے بچائو اور کنٹرول کیلئے دوسری ٹاسک فورس میٹنگ میں پروفیسر ڈاکٹر رفیق خانانی، جبران خالد قدوائی، ڈاکٹر سید فیصل محمود، ڈاکٹر ریحانہ صدیقی، مس رفعت، مس روشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ایچ سی سی ڈاکٹر فائضہ بھٹو نے شرکت کی۔ میٹنگ میں انجکشن سیفٹی ایکٹ 2011 کے ڈاکومنٹس میں مزید بہتری لانے اور متعدی امراض سے بچا اور کنٹرول کیلئے اگست کے آخر میں تربیتی نشست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

متعدی امراض سے بچا اور کنٹرول کیلئے قائم ٹاسک فورس کمیٹی کے تحت چار مزید سب گروپس تشکیل دیئے گئے جس کے تحت ر یسرچ، تعلیم، سسٹم اور تربیت کے حوالے سے کام کیا جائے گا۔ سب گروپس ٹاسک فورس کمیٹی کی جانب سے قائم کئے گئے ریسر چ گروپ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدی امراض سے بچا او رنمٹنے کیلئے اسٹڈی کی جائے گی، جبکہ ایجوکیشن گروپ پالیسی اور ہدایات نامہ مرتب کرے گا۔

دوسری جانب سسٹم گروپ سندھی اسمبلی سے پاس ہونے والے قوانین کا جائزہ لے کر ان میں بہتری او رطبی فضلے کو ٹھکانے لگانے کو نظام کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرے گا۔ اسی طرح ٹریننگ گروپ تربیتی نظام میں بہتری اور ماہرین کو تیار کرے گا جو اس حوالے سے تربیت فراہم کریں گے۔ میٹنگ کا اختتام پر شرکا نے مستقبل میں مل کر کام کرنے اور اگلے میٹنگ میں دی گئیں زمہ داریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا وعدہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں