بغیر کسی نوٹس کے درجنوں مارکیٹوں کا انہدام انتہائی افسوس ناک ہے متعلقہ ادارے سیاسی اثر و رسوخ کی بناء پر کاروائیاں کرنے سے گریز کریں، اے این پی

پیر 19 اگست 2019 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز مین نیشنل ہائی وے پر واقع گلستان فیصل میں در جن سے زائد مارکیٹوں کو مسمار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر کسی نوٹس کے درجنوں مارکیٹوں کا انہدام انتہائی افسوس ناک ہے متعلقہ ادارے سیاسی اثر و رسوخ کی بناء پر کاروائیاں کرنے سے گریز کریںدرجنوں دکانوں کو توڑ کر عوام کی کونسی خدمت ہی ،ماورا قانون ہر اقدام کی مذمت کرتے ہیںلاکھوں گھر او ر نوکریاں دینے کے دعویداروں کے دور میں عوام سے روزگار چھینا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے صوبائی حکومت سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی متاثرین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی اور مکمل قانونی و اخلاقی مدد کا یقین دلاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں