پاکستان تحریک انصاف کا مقبوضہ کشمیرکے حالات کے تناظرمیں 31اگست کوضلع تھرپارکرمیں بڑاجلسہ کرنے کا فیصلہ

منگل 20 اگست 2019 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیرکے حالات کے تناظرمیں اکتیس اگست کوہندو اکثریت کے حامل پاکستان کے سرحدی ضلع تھرپارکرمیں بڑاجلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان اوروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سمیت تحریک انصاف اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنمابھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پر بھارتی سیکیورٹی فورسزکی جانب سے کیے جانے والے مظالم کے جواب میں پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے بہترین سلوک کے بارے میں عالمی برادری کوآگاہ کرنے کے لیے اس جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے اس جلسے میں تھرپارکرکے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ہندوبرادری بڑی تعداد میں شرکت کرے گی واضح رہے کہ تھرپارکرمیں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی جوکہ غوثیہ جماعت کے سربراہ بھی ہیں کے بڑی تعداد میں ہندواورمسلمان مریدآباد ہیں اورشاہ محمودقریشی تھرپارکرسے قومی اسمبلی کے حلقے پرالیکشن میں بھی حصہ لیتے رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں