ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا اجلاس ، کشمیر کانفرنس منعقد کرنے کااعلان

بھارتی اقدامات عالمی قوانین کے بنیادی حقوق آرٹیکل 8تا 28کے منافی ہیںِانتخاب عالم

بدھ 21 اگست 2019 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2019ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک کا اجلاس صدر انتخاب عالم سوری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں سیکریٹری جنرل شہزاد مظہر ،انجینئر صابر ،ارشد شیخ ،زینب خان ،عابد سہگل ،انجینئر وسیم ودیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی اورآرٹیکل 370کے خاتمے کو مظلوم کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ قرار دیا گیااورکہا گیا کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین کے بنیادی حقوق آرٹیکل 8تا 28کے منافی ہیں ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہیو من رائٹس نیٹ ورک کشمیر کانفرنس منعقد کرے گی اوراس کانفرنس میں کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتخاب عالم سوری نے کہا کہ کشمیری 1947سے قبل سے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں مگر ان کا ان کا حق نہیں دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارت نے آرٹیکل 370اور35اے ختم کر کے کشمیریوں کے حق سلب کرنے کی بھونڈٖی کوشش کی ۔

بھارتی اقدامات عالمی قوانین کے بنیادی حقوق آرٹیکل 8تا 28کے منافی ہیں ،دنیا کشمیر کے مسئلہ سے متعلق جانتی ہے ۔شہزاد مظہر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اوریہ ہمارے لیے لازم وملزوم ہے ،بھارت اس پر زیادہ دیر اپنا تسلط برقرار نہیں رکھ سکتا۔ اسے کشمیریوں کو آزادی دینا ہوگی۔ارشد شیخ نے کہا کہ کشمیر کانفرنس مسئلہ کشمیر اوروہاں جارہ مظالم کو کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام فوج کے ساتھ ہیں اورقوم کا بچہ بچہ کشمیر کیلئے مرمٹنے کو تیار ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں